پاکستان کرکٹ ٹیم نے 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

اتوار 14 دسمبر 2014 20:14

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2014ء) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 365 رنز کا ٹارگٹ دے کر شارجہ سٹیڈیم میں سب سے بڑا سکور کرنے کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ۔اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جس نے 1990 میں شارجہ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے 338 رنز سکور کیے تھے۔واضح رہے پاکستان نے 365 کا بڑا سکور 11 چھکوں اور 37 چوکوں کی مدد سے پورا کیا جبکہ احمد شہزاد نے 113 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

وقت اشاعت : 14/12/2014 - 20:14:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :