کھلاڑیوں پر ایک میچ کی پابندی ناکافی ،پاکستان معافی مانگے: بھارتی ہاکی فیڈریشن کا مطالبہ

اتوار 14 دسمبر 2014 21:13

کھلاڑیوں پر ایک میچ کی پابندی ناکافی ،پاکستان معافی مانگے: بھارتی ہاکی فیڈریشن کا مطالبہ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2014ء) بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر باٹرا نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میچ میں بھارت کو شکست دینے کے بعددو پاکستانی کھلاڑیوں کے نازیبا اشاروں پر انہیں صرف ایک میچ کھیلنے سے روکنے کی سزا ناکافی ہے ، اس معاملے پر پاکستان کو بھارت سے باقاعدہ معافی مانگنا ہو گی۔ بھارتی میڈیا سے بات میں انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کی طرف سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی جائے گی بھارت اپنے ہمسایہ ملک سے کوئی ہاکی میچ نہیں کھیلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ کی طرف سے معذرت بھی ناکافی ہے ہمیں پاکستان باقاعدہ معافی مانگے گا تو ہی دو طرفہ ہاکی میچ کھیلے جا سکیں گے۔واضح رہے پاکستانی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد خوشی مناتے ہوئے شرٹس اتار دیں تھیں اور شائقین کی طرف سے غلیظ گالیاں دیئے جانے پر انہیں جوابی اشارہ بھی کیا تھا جس پر عالمی ہاکی فیڈریشن نے بھارتی پریشر میں آ کر ان کھلاڑیوں پر ایک میچ کھیلنے کی پابندی عائد کی تھی۔

وقت اشاعت : 14/12/2014 - 21:13:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :