پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 276رنز کا ہدف دیدیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 19:59

پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 276رنز کا ہدف دیدیا

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2014ء) پاکستان کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 276 رنز کا ہدف دیے دیا ہے۔ کیوی کپتان ولیم سن 97 رنز جبکہ راس ٹیلر 88 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستانی باؤلر محمد عرفان سے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر گپٹل ساتھی بیٹسمین براؤنلی کا زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اور تیسرے اوور میں 8 رنز بنا کر محمد عرفان کا شکار بنے۔

اس موقع پرکپتان ولیم سن اوربراؤنلی نے 66 رنزکی شراکت داری کی اور ذوالفقار بابر نے 34 رنز پر اوپنر براؤنلی کو پویلین بھیج دیا۔ تیسری وکٹ کی شراکت داری میں ولیم سن کا ساتھ راس ٹیلر نے دیا جس میں کپتان نے شاندار ففٹی بنائی اور 97 رنز بنا کرپاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

رونچی بھی زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور 16 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر شاہد آفریدی آفریدی کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جس کے بعد راس ٹیلر نے ٹام لیتھم کے ہمراہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور مقررہ پچاس اوورز کے اختتام پر کیویز کا سکور 275 تک لیجانے میں کامیاب رہے۔

ٹیلر 88 رنز پرجبکہ لیتھم نے 18گیندوں پر 22رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان ولیم سن نے پانچویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلے جانے والے چار میچوں میں دونوں ٹیموں نے دو، دو میچوں میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

وقت اشاعت : 19/12/2014 - 19:59:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :