ایشیائی شطرنج سمٹ آئندہ سال 26 فروری سے 3 مارچ تک ابوظہبی میں ہوگی

پیر 30 جنوری 2023 11:29

ایشیائی شطرنج سمٹ آئندہ سال 26 فروری سے 3 مارچ تک ابوظہبی میں ہوگی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) ایشیائی شطرنج سمٹ آئندہ سال 26 فروری سے 3 مارچ تک ابوظہبی میں ہوگی۔اس بات کااعلان ایشین چیس فیڈریشن (اے سی ایف) کے ایگزیکٹو آفس کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ہشام الطاہرنے کی، اجلاس کے دوران انہوں نے بتایا کہ سربراہی اجلاس میں ایشیا کے مختلف خطوں کے 54 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے جس میں کئی اہم اور ذیلی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

وام ویب سائٹ کے مطابق الطاهرنے کہا کہ 28 فروری کو اے سی ایف کی جنرل الیکٹورل اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جو سربراہی اجلاس کے سب سے نمایاں ایونٹس میں سے ایک ہوگا۔ اسمبلی 2026 تک مسلسل پانچویں اجلاس کے لیے شیخ سلطان بن خلیفہ بن شخبوط آل نہیان کو صدر منتخب کرنے کی سفارش کی توثیق کرے گی۔اس کے علاوہ سربراہی اجلاس کے سب سے نمایاں پروگرامز میں روس کی ایشیائی شطرنج فیڈریشن میں شمولیت پر غور کیاجائے گا۔
وقت اشاعت : 30/01/2023 - 11:29:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :