ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سخت صدمہ ملاہے:الیسٹرکک

پیر 22 دسمبر 2014 14:04

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سخت صدمہ ملاہے:الیسٹرکک

لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) انگلش کرکٹ ٹیم کے برطرف کپتان الیسٹر کک کاکہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بہت افسردہ ہوں۔انگلش کرکٹ بورڑنے الیسٹر کک کی جگہ ای ین مورگن کو ٹیم کاکپتان مقررکیا ہے جبکہ کک کو ورلڈ کپ کی 15رکنی رٹیم سے بھی باہر کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

کک کاکہناتھا کہ میں ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر صدمے میں ہوں اور اس مایوسی سے باہر نکلنے کے لیے مجھے کچھ وقت لگے گا۔

الیسٹرکک کو طویل عرصے سے ناقص کارکردگی پر نہ صرف کپتانی سے بلکہ ٹیم سے بھی باہر کردیا گیاہے، کک نے پچھلے 6ون ڈے میچوں میں صرف119 رنز بنائے تھے۔ انگلش سلیکٹرجیمز ویٹیکر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز کا جائز لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ الیسٹر کک کی ہماری مضبوط15رکنی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی ہے۔

وقت اشاعت : 22/12/2014 - 14:04:57