لاہورقلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا کی سابق ہاکی اولمپئن اصلاح الدین سے ملاقات

پیر 20 فروری 2023 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2023ء) لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے سابق ہاکی اولمپئن اصلاح الدین سے ملاقات کی۔قلندرز کی جانب سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران قلندرز ہاکی ڈویلمپنٹ پروگرام سے متعلق منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اصلاح الدین نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ لاہور قلندرز نے ملک میں ہاکی کی بحالی کا بیڑا اٹھایا ہے،یقین ہے کہ لاہور قلندرز کرکٹ کے بعد اب ہاکی کا بہترین ٹیلنٹ بھی ڈھونڈ کر سامنے لائیں گے، لاہور قلندرز کے پاس ہاکی کی بحالی کا بہترین پلان ہے۔سابق اولمپئن نے سی ای او قلندرز عاطف رانا کو اپنی کتاب بطور تحفہ بھی پیش کی۔
وقت اشاعت : 20/02/2023 - 21:16:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :