ہیوز کا خراج عقیدت کے لیے ماوٴنٹ ایورسٹ پر کرکٹ بیٹ رکھے جائیں گے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:05

ہیوز کا خراج عقیدت کے لیے ماوٴنٹ ایورسٹ پر کرکٹ بیٹ رکھے جائیں گے

میلبورن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے استعمال میں رہے بیٹ کو ماوٴنٹ ایورسٹ میں رکھنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین والی ایڈورڈ نے کہا کہ نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ تجویز آئی تھی۔

(جاری ہے)

ہیوز کی سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں باوٴنسر کے باعث موت کے بعد دنیا بھر کے کرکٹ میدانوں کے داخلی اور خارجی راستوں میں بیٹ رکھ کر خراج عقیدت پیش کیاگیاتھا۔

والی ایڈورڑ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کئے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نیپال میں 63اوورکا میچ کھیلنے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے ہیوز کے آخری اسکور63ناٹ آوٴٹ کو ٹریڈمارک کے طورپر رجسٹر کرواچکاہے۔

وقت اشاعت : 27/12/2014 - 17:05:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :