معاشی بحران، ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی

فنانس ڈویژن کی جانب سے پی ایس بی کے اخراجات میں کٹوتی کے اعلان کے بعد سپورٹس فیڈریشنز کی گرانٹ رکنے سے انکی گیمز کیلئے تیاری متاثر ہوگی ، ہوم گرائونڈ پر پرفارمنس میں بہتری کے امکانات کم ہوجائیںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 فروری 2023 15:59

معاشی بحران، ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 فروری 2023ء ) ملک کے معاشی بحران کی وجہ سے اگلے سال پاکستان میں ہونے والے سائوتھ ایشین گیمز کا انعقاد ایک بار پھر غیر یقینی صورت حال سے دوچارہوتا دکھائی دے رہا ہے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے ان مقابلوں کی میزبانی کے لئے اگلے سال مارچ کا وقت دیا ہے، تاہم ایک سال سے بھی کم عرصہ رہنے کے باوجود پاکستان میں پی او اے اور حکومتی حکام کے درمیان اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے، دونوں کے درمیان کوئی رابطہ بھی نہیں ہورہا ہے، پاکستان نے ان مقابلوں کے لئے اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور کا انتخاب کیا ہے، جہاں اسٹیڈیم کی تز ئین و آرائش کے لئے کسی قسم کے کام کا آغاز نہیں ہوا۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پی او اے کے درمیان بھی کوئی رابطہ نہیں ہونے کی وجہ سے میزبان پریشانی کا شکار ہیں، فنانس ڈویژن کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے اخراجات میں کٹوتی کے اعلان کے بعد کھیلوں کی فیڈریشنوں کی گرانٹ بھی روک دی گئی ہے جس سے ان کی ایشین گیمز کے لئے تیاری بھی متاثر ہوگی جب کہ سائوتھ ایشین گیمز میں بھی ہوم گرائونڈ پر ان کی پرفارمنس میں بہتری کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 28/02/2023 - 15:59:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :