ہمیں ہمیشہ بہتری کیلئے امید رکھنی چاہیے ،اور ورلڈ کپ کیلئے جو بھی ٹیم منتخب ہو،مقصدصرف جیت ہے‘محمد حفیظ /محمد عرفان ، پوری ٹیم ورلڈ کپ میں انشاء اللہ 100فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریگی ،قوم ٹیم کی فتح کیلئے دعا کرے‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 دسمبر 2014 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28دسمبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ بہتری کیلئے امید رکھنی چاہیے ،اور ورلڈ کپ کیلئے جو بھی ٹیم منتخب ہو،مقصدصرف جیت ہے ور لڈ کپ میں انشاء اللہ 100فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔گلبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عرفان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ بہتری کیلئے امید رکھنی چاہیے ورلڈ کپ کیلئے جو بھی ٹیم منتخب ہو مقصد صرف جیت ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر محمد عرفا ن نے کہا کہ میں فٹنس پرپوری توجہ دے رہا ہوں اور ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس دکھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار آسٹریلیا جارہا ہو ں اور انشاء اللہ ورلڈ کپ جیت کر ہی واپس آئے گے ۔جبکہ آل راؤنڈ محمد حفیظ نے کہاکہ میں جلد مشکل سے با ہرآجاؤ ں گا اور میں چاہتا ہوں کے جلد ملک کیلئے بطور آل راؤنڈر کھیلوں ۔انہوں نے کہاکہ پوری ٹیم ورلڈ کپ میں انشاء اللہ 100فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریگی ۔ اور قوم سے اپیل ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے دعا کرے۔

وقت اشاعت : 28/12/2014 - 21:39:17