پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 30 اپریل بروز منگل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا

اتوار 28 اپریل 2024 12:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 30 اپریل بروز منگل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل ، دوسرا میچ اسٹیٹ بینک اور واپڈا جبکہ تیسرا میچ غنی گلاس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ میں 30 اپریل کو پہلے میچ میں ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ، دوسرا میچ اسٹیٹ بینک اور واپڈا کے درمیان شعیب اختر اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں غنی گلاس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی ، پی سی بی کے مطابق 50 اوورز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں سات ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایس این جی پی ایل ، واپڈا ، پی ٹی وی ، اسٹیٹ بینک ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، کے آر ایل اور غنی گلاس شامل ہیں ، لیگ میچوں کے بعد ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی ، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 مئی ، دوسرا سیمی فائنل 10 مئی جبکہ فائنل 12 مئی کو کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ، فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 15 لاکھ روپے ملیں گے ۔

وقت اشاعت : 28/04/2024 - 12:40:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :