کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان سے بھرا طیارہ عطیہ کرکے دل جیت لیے

38 سالہ پروفیشنل فٹبالر نے بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے خیموں، فوڈ پیکجز، تکیے، کمبل، بستر، بچوں کی خوراک، دودھ اور طبی سامان کی ادائیگی کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 مارچ 2023 13:04

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان سے بھرا طیارہ عطیہ کرکے دل جیت لیے
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مارچ 2023ء ) پرتگالی سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف ایک سٹار فٹبالر ہی نہیں بلکہ بڑے دل والے انسان دوست بھی ہیں۔ تاریخی معاہدے کے بعد اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے کھیلنے والے سٹرائیکر نے ترکی اور شام میں حالیہ زلزلوں کے متاثرین کے لیے امدادی سامان سے بھرا طیارہ بھیجا ہے۔

تباہ کن زلزلے، جس نے گزشتہ ماہ ترکی اور شام کے کچھ حصوں کو ہلا کر رکھ دیا، 50,000 سے زیادہ جانیں لے گئیں اور لاتعداد افراد بے گھر ہو گئے اور انہیں امداد کی اشد ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ پروفیشنل فٹبالر نے بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے خیموں، فوڈ پیکجز، تکیے اور کمبل، بستر، بچوں کی خوراک، دودھ اور طبی سامان کی ادائیگی کی۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کرسٹیانو رونالڈو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے بڑھے ہیں کیونکہ اس سے قبل اس نے اور کئی دوسرے فٹبالرز نے زلزلہ زدگان کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی دستخط شدہ جرسیوں کی نیلامی کی تھی۔ اس اقدام کا آغاز ترکی کے ایک فٹبالر میرح دیمیرل نے کیا، جو اپنے ساتھی کھلاڑیوں تک پہنچا اور دستخط شدہ شرٹس مانگی جو کہ وہ فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔                                                                              
وقت اشاعت : 07/03/2023 - 13:04:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :