سرفراز احمد رواں سال ورلڈ کپ میں بھی فارم برقرار رکھنے کے لیے پرامید

جمعہ 2 جنوری 2015 16:34

سرفراز احمد رواں سال ورلڈ کپ میں بھی فارم برقرار رکھنے کے لیے پرامید

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء ) آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد رواں سال ورلڈ کپ میں بھی فارم برقرار رکھنے کے لیے پرامید ہیں۔سرفراز نے آسٹریلیا کے خلاف اتوبر میں متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ ایک روزہ میچز میں پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھا جس نے ان کی قومی دستے میں مستقل شمولیت پر مہر ثبت کردی اور وہ وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے ٹیم کے اہم رکن طور پر ابھر کر سامنے آئے ۔

سرفراز نے مضبوط آسٹریلین فاسٹ باوٴلنگ کے پرخچے اڑانے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پان میچوں کی سیریز میں 31 کی متاثر کن اوسط سے رن بٹورے۔

(جاری ہے)

تاہم وکٹ کیپر کی نظریں 14 فروری سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں جہاں وہ کچھ بڑا کرنے کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف حالیہ کارکردگی نے میرے اعتماد میں بے انتہا اضافہ کیا اور اس نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

’اعتماد اور جرات کی بہت اہمیت ہے اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز نے مجھے یہ فراہم کیا‘۔پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں 3-0 کی شکست سے دوچار ہوا لیکن سرفراز نے اس دوران 131 رنز اسکور کیے جس میں 65 رنز کی لاجواب باری بھی شامل تھی۔اس کے بعد انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی جس کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیاکو 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔

سرفراز نے کہا کہ میرا خیال میں ایک روزہ سیریز ہارنے کے بعد ہم نے ٹیسٹ سیریز میں شاندار انداز میں واپسی کی۔اس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی سنچری اسکور کی تاہم اس وقت ان کی توجہ کا محور ورلڈ کپ ہے۔’ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہمیشہ سے خواب رہا ہے، میں اس خواب کی تکمیل کے لیے شدید محنت کررہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں سلیکٹرز کی رضامندی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاوٴں گا‘۔

وقت اشاعت : 02/01/2015 - 16:34:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :