انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار

منگل 21 مارچ 2023 11:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی فٹ بال ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈتیسرے نمبر پر ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ میں میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر سب سے زیادہ 69 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 61پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ 50 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔لیگ میں یکم اپریل سے دوباہ میچز شروع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں آرسنل کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 28میچز میں سے 22 میں کامیابی کے بعد 69 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے اب تک 27 میچ کھیل کر 19 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 61 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے 50پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہےجبکہ ٹوٹنہام ہاٹ پور 49 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ نیوکیسل یونائیٹڈ کی 47 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ لیور پول ،برائٹن اینڈ ہوو البیون اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں 42 ،42پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹے،ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ فلہم کی ٹیمیں39پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ چیلسی کی ٹیم 38 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 11:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :