گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار پشاورمیں سالانہ جشن بہار اں سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا

بدھ 22 مارچ 2023 11:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار پشاورمیں سالانہ جشن بہار اں سپورٹس فیسٹیول رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی مشیر برائے سپورٹس اور یوتھ افیئر پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل سٹی کالج پروفیسر طاہر ہ ڈار ، پرنسپل زریاب کالج پروفیسر مس نہایت ،ڈپٹی ڈائر یکٹر سپورٹس ہائر ایجوکیشن ارشد حسین،اساتذہ کرام اور طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔مقابلوں کے نتائج کے مطابق کبڈی کا ایونٹ بی ایس سینئر زنے جیت لیا جبکہ ایف اے ٹو کی طالبات نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور نے طالبات میں انعامات اور سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 11:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :