قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ورلڈکپ میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

پیر 5 جنوری 2015 13:29

قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ورلڈکپ میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ورلڈکپ میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یاسرشاہ کامیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا انکا خواب ہے جسکے لئے وہ خوب محنت کررہے ہیں۔

۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹ میچز جیسی کارکردگی ون ڈے میں بھی دکھانا چاہتے ہیں۔ یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ورلڈکپ کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ بنے تو آسٹریلیا میں اپنے آئیڈیل شین وارن سے مل کر باوٴلنگ کیمزیدگْر سکھیں گے۔لیگ اسپنرنے باوٴلنگ کیساتھ بیٹنگ اور فیلڈنگ کے ذریعے بھی پاکستان کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں محنت کررہا ہوں، اگر ورلڈ کپ میں موقع ملا تو بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

یاسر 2011 میں زمبابوے کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبو کرچکے ہیں تاہم وہ ٹیم میں مستقبل جگہ بنانے میں ناکام رہے۔اب تک کھیلے پانچ ٹیسٹ میچوں میں یاسر 27 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ حالیہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی شاندار رہی تھی۔عظیم لیگ اسپنر شین وارن بھی یاسر کی گیندبازی سے متاثر ہیں۔

وقت اشاعت : 05/01/2015 - 13:29:30