تمام توجہ کارکردگی بہتر کرنے پر ہے، شعیب ملک

پیر 5 جنوری 2015 13:30

تمام توجہ کارکردگی بہتر کرنے پر ہے، شعیب ملک

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) آل راوٴنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ تمام تر توجہ کارکردگی بہتر بنانے پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ سیلکٹرز نے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راوٴنڈر شعیب ملک نے کہا کہ وہ ہر ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ فائٹرز اسٹار کھلاڑیوں سے محروم ہونے کے باوجود متحد ہوکر کھیلتے ہیں ، آل راوٴنڈر شعیب ملک بگ بیش کھیلنے کیلئے آسٹریلیا چلے گئے ہیں لیکن انھیں یقین ہے کہ پینٹاگولر کپ کا ٹائٹل ان کی ٹیم کے پی کے فائٹرز ضرور جیتے گی۔

وقت اشاعت : 05/01/2015 - 13:30:25