پاکستان نے ورلڈ ٹینس جونیئرٹیم آئی ٹی ایف مقابلوں میں ایشیا / اوشیانا فائنل کوالیفائنگ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی ٹیم کو ہرا دیا

جمعرات 30 مارچ 2023 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) ورلڈ ٹینس جونیئر ٹیم آئی ٹی ایف مقابلوں میں ایشیا / اوشیانا فائنل کوالیفائنگ(کچنگ )ملائیشیا میں 27مارچ سے جاری ہیں۔ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں مضبوط آسٹریلوی ٹیم کو 1-2سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا اور ورلڈ گروپ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو اس سال کے آخر میں جمہوریہ چیک میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سینیٹر سلیم سیف اللہ خان صدر پی ٹی ایف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو شکست دینے پر ٹیم اور کپتان کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو کوارٹر فائنل میں 1-2 سے شکست دے دی ۔ بوائز سنگلز میں ابوبکر طلحہ نے تاکی تاکیزاوا ک3-6 اور 0-4 سے،کوس کوپر نے حمزہ رومن کو 6-6 اور 1-2سے شکست دی ،بوائز ڈبلز میں ابوبکر طلحہ / حمزہ رومن نے کوس کوپر / انتھونی بیکر نکولس کو 6-1,6-4 سے شکست دے دی۔
وقت اشاعت : 30/03/2023 - 17:10:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :