تیسرا ٹی 20، آئرلینڈ نے بنگلادیش کو7 وکٹوں سے مات دیدی

جمعہ 31 مارچ 2023 22:41

چٹوگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء)آئرلینڈ نے بنگلادیش کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں شکست کے باوجود میزبان بنگلادیش نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں بنگلادیشن نے 125 رنز کا ہدف سیٹ کیا جو آئرلینڈ نے 14 ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔پال اسٹرلنگ میچ میں 77 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے،بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اعشاریہ 2 اوورز 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔آئرلینڈ کے مارک آڈائر نے 3، میتھیو ہمفریس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 22:41:23