آئرلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی

جمعہ 31 مارچ 2023 22:43

چٹوگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2023ء) آئرلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، پال سٹرلنگ نے 77 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، تین میچوں کی سیریز 1-2 سے بنگلہ دیش کے نام رہی، گزشتہ روز چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.

(جاری ہے)

2 اوورز میں 124 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، شمیم حسین 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں آئرلینڈ نے مطلوبہ ہدف کپتان پال سٹرلنگ کی دھوں دار بیٹنگ کی بدولت 14 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، پال سٹرلنگ نے 41 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 31/03/2023 - 22:43:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :