قزاقستان کی الینا ریباکینا اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا میامی اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 1 اپریل 2023 11:34

میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2023ء) قزاقستان کی الینا ریباکینا اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا میامی اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنل مرحلے میں الینا ریباکینا نے جیسیکا پگولا اور پیٹرا کویٹووا نے سورانہ کرسٹیا کے خلاف فتح حاصل کی، میامی اوپن 2023 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، میامی گارڈنز میں جاری ہے، گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے رومانیہ کی سورانہ کرسٹیا کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی، کویٹووا کی جیت کا سکور 5-7 اور 4-6 رہا، اس سے قبل کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں قزاقستان کی الینا ریباکینا نے عالمی نمبر 3 امریکا کی جیسیکا پگولا کو 6-7 اور 4-6 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، الینا ریباکینا اور پیٹرا کویٹووا کے مابین فائنل (کل) بروز اتوارکو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 01/04/2023 - 11:34:38