آئی پی ایل میں ٹیم کی خراب کارکردگی ، ایم ایس دھونی نے کپتانی چھوڑنے کی دھمکی دیدی

ہمارے باولرز کو نو بالز، کم وائیڈ بالز کرنی ہوگی، ہم بہت زیادہ اضافی گیندیں کر رہے ہیں جو ختم کرنیکی ضرورت ہے ورنہ ٹیم ایک نئے کپتان کی قیادت میں کھیل رہی ہوگی: کپتان چنائی سپر کنگز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 5 اپریل 2023 12:40

آئی پی ایل میں ٹیم کی خراب کارکردگی ، ایم ایس دھونی نے کپتانی چھوڑنے کی دھمکی دیدی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اپریل 2023ء ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز چنائی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے اپنے باولرز کو خبردار کیا ہے کہ یا تو اپنی کارکردگی بہتر کریں یا پھر نیا کپتان ڈھونڈ لیں۔ بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی جانب سے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلے گئے میچ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے باولرز کو نو بالز اور کم وائیڈ بالز کرنی ہوگی۔

(جاری ہے)

ہم بہت زیادہ اضافی گیندیں کر رہے ہیں جو ختم کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ان کی ٹیم ایک نئے کپتان کی قیادت میں کھیل رہی ہوگی۔ دھونی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کے فاسٹ باولرز کو بھی معمولی بہتری اور حالات کے مطابق گیند بازی کی ضرورت ہے۔ باولرز کو چاہیے کہ بلے بازوں کو فیلڈرز کی طرف ہِٹ مارنے پر مجبور کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی پی ایل کے چھٹے میچ میں ایم ایس دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ تاہم اس میچ میں چنائی سپر کنگز کے باولرز نے 13 وائیڈ بالز اور 3 نو بالز کی تھیں جس پر کپتان ایم ایس دھونی نے سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا تھا۔                                                                        
وقت اشاعت : 05/04/2023 - 12:40:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :