ٹیم مینجمنٹ نے سوچ سمجھ کر ہی ٹیم تشکیل دی،ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر مایوس نہیں ، سہیل تنویر

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:09

ٹیم مینجمنٹ نے سوچ سمجھ کر ہی ٹیم تشکیل دی،ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر مایوس نہیں ، سہیل تنویر

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے سوچ سمجھ کر ہی ٹیم تشکیل دی ہے ، ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بننے پر مایوس نہیں جبکہ اوپنر ناصر جمشید نے کہا کہ ٹیم کیلئے دعا گو ہو ں ، بھرپور محنت کرکے ٹیم میں کم بیک کرونگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ جب بھی کھیلتا ہوں تو بطور باؤلر ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہ ہونے پر مایوس نہیں اب جو کچھ ہوگیا اس کو ایک طرف رکھ کر ٹیم کی فتح کیلئے دعا کرنی چاہیے ٹیم اچھا پرفارم کرے ٹیم مینجمنٹ نے سوچ سمجھ کر ہی حتمی سکواڈ کا اعلان کیا ہے تمام لڑکے سکواڈ میں شامل ہونے کیلئے پرامید تھے سلیکٹ نہ ہونے پر مایوس نہیں محنت کررہا ہوں مستقبل میں ٹیم کا حصہ بننے کیلئے پرامید ہو ں دوسری جانب ناصر جمشید کاکہنا ہے کہ قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں امید ہے بھارت کیخلاف میچ میں ٹیم اچھا پرفارم کرکے اچھے نتائج دیگی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر مایوس نہیں ا س وقت قوم کو اور دیگر تما م کھلاڑیوں کو حتمی سکواڈ میں شامل ہونے والی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں بہتری لانے کیلئے خوب محنت کررہا ہوں بہت جلد ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پرامید ہوں

وقت اشاعت : 10/01/2015 - 13:09:06