سعودی پرو لیگ ، کرسٹیانو رونالڈو وننگ گول کرنے کے بعد سجدہ ریز ، ویڈیو وائرل

سٹار فٹ بالر کے اس عمل کا مظاہرہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے براہ راست کیا جو مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے لیے ان کے گہرے احترام کی عکاسی کرتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 مئی 2023 15:42

سعودی پرو لیگ ، کرسٹیانو رونالڈو وننگ گول کرنے کے بعد سجدہ ریز ، ویڈیو وائرل
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مئی 2023ء ) سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو فیصلہ کن گول کے بعد سجدہ ریز ہوئے تو ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے فیصلہ کن گول کے بعد مبینہ طور پر عاجزی سے سجدہ میں گر کر شکر ادا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس گول کی بدولت ہی انہوں نے الشباب کو 2-3 سے شکست دی، جس سے ان کی ٹیم النصر کی ٹائٹل جیتنے کی امیدیں برقرار ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مذکورہ گول کے بعد ابتداً اپنی ٹیم کے دیگر ساتھیوں سے بغل گیر ہوتے ہیں اور پھر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی پیشانی کو زمین پر رکھتے ہیں اور اپنی ٹیم کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے اس عمل کا مظاہرہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے براہ راست کیا، جو مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے لیے ان کے گہرے احترام کی عکاسی کرتا ہے۔ خیال رہے کہ سجدے کا عمل عام طور سے مسلمانوں کے ساتھ منسلک کیا جاتا۔ یاد رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے گزشتہ برس کے اختتام پر النصر کے ساتھ ڈھائی سال تک کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدہ کی مالیت 20 کروڑ یورو (21 کروڑ62 لاکھ ڈالرز) سے زیادہ بتائی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 24/05/2023 - 15:42:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :