شین وارن کی شرمناک حرکتیں پکڑیں گئیں،خاتون نے پول کھول دیا

منگل 20 جنوری 2015 17:39

شین وارن کی شرمناک حرکتیں پکڑیں گئیں،خاتون نے پول کھول دیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) سابق آسٹریلوی لیگ سپنر ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں اور ان خبروں کا تعلق میڈیا سے کم ہی ہوتا ہے۔ اب آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بھی انہیں واپس میڈیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ 43 سالہ ”کم میک گراتھ“ وومنز ڈے میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ موبائل ڈیٹنگ ایپ ”ٹنڈر“ استعمال کررہی تھی کہ 9 دسمبر کو اسے شین وارن کی پروفائل نظر آئی۔

45 سالہ سابق کرکٹر اس وقت ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کیلئے شہر میں موجود تھے۔ خاتون کے مطابق پہلے تو وہ سمجھی کہ یہ جعلی پروفائل ہے لیکن تھوڑی بات ہوئی تو معلوم ہوا کہ وہ واقعی شین وارن کے ساتھ ہی رابطے میں ہے۔ اس کے بعد وہ سابق کرکٹر کے ساتھ دو مرتبہ کھانے پر گئی اور ایک کمرے میں کافی وقت بھی اکٹھے گزارا۔

(جاری ہے)

خاتون نے ہوٹل میں گزارے وقت کی شرمناک تفصیلات بھی بیان کی ہیں اور شین وارن کی خواہشات بھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ملاقات سے پہلے شین وارن نے خاتون سے گزارش کی تھی کہ کیا میں تم پر بھروسہ کرسکتا ہوں؟ میں چاہتا ہوں ہمارے درمیان جو کچھ بھی ہو، ہمارے درمیان ہی رہے۔ تاہم ”کم میک گراتھ“ نے ایک ماہ بعد شین وارن کا پول کھول دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شین وارن کے ماڈل ”ایمیلی سکاٹ“ کے ساتھ تعلقات تھے لیکن ان کا عشق 3 ماہ جاری رہنے کے بعد ستمبر میں ختم ہو گیا۔ حالیہ وقتوں میں شین وارن ٹوئٹر پر بار بار اس بات کا اظہار کرتے نظر آئے ہیں کہ ان کا کسی کے ساتھ کوئی معاشقہ نہیں چل رہا اور اس وقت وہ تنہا ہیں۔ خاتون کی جانب سے بیان کی گئی کہانی پر تاحال ان کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

وقت اشاعت : 20/01/2015 - 17:39:45