ایس اے گارڈنز نے پہلا پی ایف ایف نیشنل فٹسال کپ کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 5 جون 2023 19:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) ایس اے گارڈنز نے پہلا پی ایف ایف نیشنل فٹسال کپ کا ٹائٹل جیت لیا ، فاتح ٹیم نے فائنل میں لاہور اتھلیٹک کلب کو شکست دی ، ویمنز ایونٹ کے فائنل میں ایم آر ایف نے ٹی ڈبلیو کے کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا ، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلا نیشنل فٹسال کپ ایس اے گارڈنز گراﺅنڈ میں کھیلا گیا ، پی ایف ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل میں ایس اے گارڈنز نے لاہور اتھلیٹک کلب کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی ، فاتح ٹیم کی طرف سے حمزہ اور آصف نے ایک ، ایک گول کیا ، لاہور اتھلیٹک کی طرف سے واحد گول یوسف نے کیا ، خواتین مقابلوں کے فائنل میں ایم آر ایف نے ٹی ڈبلیو کے کے خلاف دو کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کی ، ایم آر ایف کی جانب سے انمول ہیرا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی ۔

وقت اشاعت : 05/06/2023 - 19:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :