ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت سپورٹس ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل ، سپورٹس کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 8 جون 2023 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی اور فروغ ہمارا مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اگلے مالی سال میں وظائف اور دیگر سہولیات دیں گے، سپورٹس ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کریں گے، سپورٹس ایسوسی ایشنزکھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتں، اگلی نیشنل گیمز سمیت بڑے ایونٹس کی تیاری ابھی سے شروع کردی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل اور سپورٹس کے فروغ کے حوالے سے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سلمان اقبال بٹ، نعیم اختر، ڈاکٹرنبیل احمد، مرزا ندیم بیگ، آصف اقبال، شیخ طارق، شرجیل ضیاء بٹ، وقار احمد، طارق گجر،امان اللہ شان، راجہ گوہر اقبال، پرویز احمد،آصف ناز کھوکھر ودیگر بھی شریک تھے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے وظائف سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
وقت اشاعت : 08/06/2023 - 22:21:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :