ورلڈ کپ :میچ میں سب سے زیادہ اضافی رنز کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام

پیر 2 فروری 2015 14:22

ورلڈ کپ :میچ میں سب سے زیادہ اضافی رنز کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے اب تک کرکٹ کے عالمی ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ اضافی رنز پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دیئے۔ 20 مئی1999کو ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے 59 اضافی رنز دیئے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر زمبابوے کی ٹیم ہے جس سے اسی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں 51 رنز اضافی دیئے۔یہ میچ 19 مئی کو کھیلا گیا تھا۔ تیسرے نمبر پر نیوری لینڈ کی ٹیم ہے جس نے اسی ورلڈ کپ میں 16 جون کو کھیلے جانے والے میچ میں 47 رنز اضافی دیئے۔ چوتھے نمبر پر پاکستان کی ٹیم ہے جس نے 23 فروری 2011 کو کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں کینیا کے خلاف میچ میں 46 رنز اضافی دیئے۔

وقت اشاعت : 02/02/2015 - 14:22:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :