ورلڈکپ مقابلوں میں ایک اننگزکے دوران زیادہ انفرادی سکوربنانے کااعزازجنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کے پاس

بدھ 4 فروری 2015 13:02

ورلڈکپ مقابلوں میں ایک اننگزکے دوران زیادہ انفرادی سکوربنانے کااعزازجنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کے پاس

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ورلڈکپ مقابلوں میں ایک اننگزکے دوران زیادہ سے زیادہ انفرادی سکوربنانے کااعزازجنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کے پاس ہے۔ انہوں نے 16 فروری1996ء کوراولپنڈی میں یوای ای کے خلاف188رنزبنائے اورناٹ آوٴٹ رہے۔دوسرے نمبرپربھارت کے ساروگنگولی نے26مئی1999ء ٹاوٴنٹن کے مقام پرسری لنکاکے خلاف183رنزبنائے۔تیسرے نمبرپرویسٹ انڈیزکے ویون رچرڈز نے13اکتوبر1987ء کوکراچی کے مقام پرسری لنکاکے خلاف181رنزبنائے۔

چوتھے نمبرپربھارت کے کپیل دیو نے18جون1983ء کوٹن برج ویلز کے مقام پرزمباوے کے خلاف175*رنزبنائے اورناٹ آوٴٹ رہے۔پانچویں نمبرپربھارت کے ویندرسہواگ نے19فروری2011ء کوڈھاکہ کے مقام پربنگلہ دیش کے خلاف175رنزبنائے۔چھٹے نمبرپرزمباوے کے کریگ وشارٹ نے10فروری2003ء کوہرارے کے مقام پرنمیبیاکے خلاف172 رنزبنائے اورناٹ آوٴٹ رہے۔

(جاری ہے)

ساتویں نمبرپرنیوزی لینڈکے گلین ٹرنر نے7جون1975ء کوبرمنگھم کے مقام پرایسٹ افریقہ کے خلاف171*رنزبنائے اورناٹ آوٴٹ رہے۔

آٹھویں نمبرپرجنوبی افریقہ کے اینڈریوہڈسن نے5مارچ1996ء کوراولپنڈی کے مقام پرہالینڈکے خلاف161رنزبنائے۔نویں نمبرپرپاکستان کے عمران نذیر نے21مارچ2007ء کوکنگسٹن کے مقام پرزمباے کے خلاف160رنزبنائے۔دسویں نمبرپرآسٹریلیاکے میتھیوہیڈن نے27مارچ2007ء کونارتھ ساوٴنڈ کے مقام پرویسٹ انڈیزکے خلاف158رنزبنائے۔گیارہویں نمبرپرانگلینڈکے اینڈریوسٹراس نے27فروری2011ء کوبنگلورکے مقام پربھارت کے خلاف158رنزبنائے۔بارہویں نمبرپربھارت کے سچن ٹنڈولکر نے23فروری2003ء کوپیٹرمرٹزبرگ کے مقام پرنمیبیاکے خلاف152رنزبنائے۔

وقت اشاعت : 04/02/2015 - 13:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :