میاں چنوں،ممتا ز پیر طریقت سید یوسف شاہ کاسالانہ عرس 17 فروری کو شروع ہوگا

ہفتہ 7 فروری 2015 17:50

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء)ممتا ز پیر طریقت سید یوسف شاہ کاسالانہ عرس 17 فروری کو شروع ہوگا ،میاں چنوں کے گاؤں 61پندرہ ایل جنگ والا میں 64 واں عرس کیلئے پروگرام ترتیب،حکومت موجودہ حالات کے تناظر میں سخت سیکورٹی فراہم کرے ،گدی نشین وانتظامیہ کمیٹی ۔ تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے مشہور نواحی گاؤں 61پندرہ ایل جنگ والا میں معروف پیر طریقت سید یوسف شاہ کاسالانہ64 واں تین روزہ عرس مبارک 19,18,17 فروری کو عقیدت و احترام سے منعقد کیا جائے گا ۔

ہرسال کی طرح خوبصورت بازار سجائے جائیں گے۔ کبڈی ،والی بال او ر دیگر کھیل ہوں گے ۔ محفل سماع اور محفل میلاد کے پروگرام تقریب دے دیے گئے ہیں علاقہ کی اہم شخصیات اور عقیدت مندوں کی جانب سے چادریں چڑھائی جائیں گی ، لنگراور دودھ کی سبیلوں کا خصوصی اہتمام کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

ہرسال عرس میں قرب و جوار سے سینکڑوں مریدیں اور عقیدت مند شرکت کرتے ہیں ۔

مریدیں ،عقیدت مندوں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ عرس میں شرکت کے علاوہ دربار پر حاضری سے ان کے مسائل اور مشکلات حل ہوتی ہیں، دعائیں قبول ہوتی ہیں اور باباجی کا فیض ملتا ہے۔گدی نشین سید منظور شاہ ،سید خادم شاہ اور عرس انتظامیہ کمیٹی کے ممبر ان حاجی انوار چوہدری ، حاجی علیم چوہدری ،پیر منصور شاہ ، چوہدری اختر گجر نمبردار ،ملک اسلم لُڑکا، چوہدری اخترعلی ملنگ ، چوہدری عد نا ن صفد ر نمبردارودیگر نے کہا ہے کہ عرس کی تقریبات میں کوئی شخص نشہ کی حالت میں شرکت نہ کرے ،خلاف شرع حرکت کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے حوالاپولیس کیاجائے گا اوراُنہوں نے حکومت سے موجودہ حالات کے تناظر میں سخت سیکورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جبکہ مقامی تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او انسپکٹر زاہد گجرنے کہا ھے کہ نشہ کی حالت یاخلاف شرع حرکت کرنے پرگدی نشین اور عرس انتظامیہ کمیٹی کے ممبر ان فوری مجھے اطلاع کریں۔

وقت اشاعت : 07/02/2015 - 17:50:01