کیریبین پریمیئر لیگ میں 23اگست کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا

پیر 21 اگست 2023 13:19

کیریبین پریمیئر لیگ میں 23اگست  کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا
سینٹ لوشیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2023ء) کیریبین پریمیئر لیگ میں 23 اگست کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور جمیکا تلاوا کی ٹیمیں وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ سی پی ایل کا گیارہواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں شروع ہو چکا ہے جس میں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ لیگ میں 23 اگست کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔جس میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور جمیکا تلاوا کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن جمیکا تلاوا ،سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، بارباڈوس رائلز ،گیانا ایمیزون واریئرز ، سینٹ لوشیا کنگز اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرزشامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میں فائنل سمیت 34میچز کھیلے جائیں گے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک 10 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ چار مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے، جمیکا تلاوا تین ،بارباڈوس کی ٹیم دو جبکہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم ایک مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔
وقت اشاعت : 21/08/2023 - 13:19:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :