وار م اپ میچ ، پروٹیز بلے باز کیوی باؤلرز کے آگے بے بس

بدھ 11 فروری 2015 11:54

وار م اپ میچ ، پروٹیز بلے باز کیوی باؤلرز کے آگے بے بس
کرائسٹ چرچ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنو بی افریقہ کیخلاف 134سے کامیابی سمیٹ لی ہے ۔ ہیگلے اوول گراؤنڈر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے اس وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں پر 331رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کین ولیمسن نے 66اور برینڈن میکولم نے 59رنز سکور کیے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے فیلنڈر ، ایبٹ اور پارنیل نے 2،2اور ڈومنی اور فنگیسو نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ 332رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز 44.2اوورز میں محض 197 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ڈومنی 80اور فلینڈر 57رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 5جبکہ ویٹوری اور میکلینیگھن نے 2،2اور ساؤتھی نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔
وقت اشاعت : 11/02/2015 - 11:54:47