ورلڈ کپ 2015: وارم اپ میچز :زمبابوے نے مضبوط سری لنکن ٹیم کو با آسانی شکست دیکر خطرے کی گھنٹی بجا دی

بدھ 11 فروری 2015 14:03

ورلڈ کپ 2015: وارم اپ میچز :زمبابوے نے مضبوط سری لنکن ٹیم کو با آسانی شکست دیکر خطرے کی گھنٹی بجا دی

کرائسٹ چرچ ، لنکولن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) ورلڈ کپ 2015: وارم اپ میچز :زمبابوے نے مضبوط سری لنکن ٹیم کو ب آسانی شکست 7وکٹوں سے شکست دیکر اپنے گروپ کی ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔سری لنکا نے اس میچ میں فتح کے لیے زمبابوے کو 280 رنز کا ہدف دیا جو اس نے ہملٹن مساکادزا کی سنچری کی بدولت 45ویں اوور میں باآسانی تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

زمبابوے کو آغاز میں دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا لیکن پھر مساکادزا نے پہلے برینڈن ٹیلر اور پھر شان ولیمز کے ساتھ مل کر عمدہ بلے بازی کی اور ٹیم کو فتح یاب کروایا۔مساکادزا نے 117 رنز بنائے اور آوٴٹ نہیں ہوئے۔ ان کا ساتھ دینے والے شان ولیمز اور برینڈن ٹیلر نے بھی نصف سنچریاں بنائیں۔اس سے قبل سری لنکا کی اننگز میں خاص بات کرونارتنے اور جیون مینڈس کی نصف سنچریاں تھیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بالترتیب 58 اور51 رنز کی اننگز کھیلیں۔خیال رہے کہ ان وارم اپ میچوں کو باقاعدہ ون ڈے یا فرسٹ کلاس میچ کا درجہ حاصل نہیں ہے۔ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جبکہ زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دے دی ہے۔کین ولیمسن نے نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو بڑے سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔عالمی کرکٹ کپ کے آغاز سے قبل کھیلے جانے والے وارم اپ میچوں میں ۔

کرائسٹ چرچ میں بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 134 رنز کے بڑے فرق سے ہرایا۔اس میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میککلم اور کین ولیمسن نے نصف سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم کو اس بڑے سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔اس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 45ویں اوور میں 197 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔

ایک موقع پر جنوبی افریقہ کے چھ کھلاڑی 62 رنز پر آوٴٹ ہو چکے تھے لیکن پھر جے پی ڈومینی نے فیلنڈر کے ساتھ مل کر ساتویں وکٹ کے لیے 121 رنز کی شراکت بنا ڈالی۔ان دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا سکور 183 تک پہنچایا لیکن پھر وکٹیں گرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا اور پوری ٹیم سکور 197 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔نیوزی لینڈ کے لیے ٹرینٹ بولٹ نے 5 وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 14:03:30