رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا

مراکش شہر میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کوپناہ فراہم کر رہا ہے،رپورٹ

پیر 11 ستمبر 2023 18:36

رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا
رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2023ء) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مراکش میں جمعے کی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2100 تک پہنچ گئی ہے۔زلزلے سے زخمیوں کی تعداد 2059 ہے۔رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا اور مراکش شہر میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کوپناہ فراہم کر رہا ہے۔رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہے جس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 11/09/2023 - 18:36:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :