عدالت نے روبیلزکو جنسی زیادتی کا مجرم قراردینے کے لیے بوسے کی ویڈیومانگ لی

منگل 12 ستمبر 2023 13:27

عدالت نے روبیلزکو جنسی زیادتی کا مجرم قراردینے کے لیے بوسے کی ویڈیومانگ لی
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2023ء) ہسپانوی قومی عدالت نے لوئس روبیلز کے خلاف پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے جمع کرائی گئی شکایت کی روشنی میں اس کے خلاف مقدمہ کی کارروائی کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روبیلز پر الزام ہے کہ انہوں نے خواتین کے عالمی کپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ہسپانوی قومی ٹیم کی کھلاڑی جینی ہرموسو کو بوسہ دے دیا تھا جو ایک اسکینڈل کی شکل اختیار کرگیا اور روبیلز کو ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 12/09/2023 - 13:27:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :