پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کل 2مئی کو ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف افتتاح کریں گی

بدھ 1 مئی 2024 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کل 2مئی کو ہوگی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنک گیمز کا افتتاح کریں گی، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے پنک گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے پنجاب سٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس موقع پر کہا ہے کہ پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء میں پنجاب کی 20یونیورسٹیوں کی 1300خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیںجس کیلئے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں،ایونٹ میں شرکت کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں پنک گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے، پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2مئی سی5مئی تک لاہور میں ہورہی ہیں،اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر ،ڈائریکٹریوتھ افیئرز راناندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹرظہور احمد ،عطاء الرحمن اور طارق خانزادہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی رنگا رنگ افتتاحی میں صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر، پنجاب کابینہ کے ارکان، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال، سابق اولمپئنز،معروف کھلاڑیوں سمیت سپورٹس سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں 20یونیورسٹیوں کی 1300خواتین کھلاڑی مارچ پاسٹ بھی کریں گی۔
وقت اشاعت : 01/05/2024 - 22:19:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :