ایشین گیمز میں شرکت کے لئے ہاکی،سوئمنگ ، سکواش ، تائیکوانڈو ، ٹینس اور ووشو کا دستہ کل (جمعرات کو )چین روانہ ہو گا

بدھ 20 ستمبر 2023 11:48

ایشین گیمز میں شرکت کے لئے  ہاکی،سوئمنگ ، سکواش ، تائیکوانڈو ، ٹینس اور ووشو کا دستہ کل (جمعرات کو )چین روانہ ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2023ء) ایشین گیمز میں شرکت کے لئے ہاکی،سوئمنگ ، سکواش ، تائیکوانڈو ، ٹینس اور ووشو کا دستہ کل( جمعرات کو) چین روانہ ہو گا ۔ پاکستان ایشین گیمز میں مختلف 24 کھیلوں میں حصہ لے گا۔

(جاری ہے)

ان کھیلوں میں آرچری، اتھلیٹکس، برج، بیڈمنٹن، باکسنگ،کرکٹ، کلائیمنگ، فنسنگ، گالف، ہاکی، کبڈی، کراٹے، روئنگ، سیلنگ، شوٹنگ، سکواش، سوئمنگ، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، ٹینس، والی بال، ویٹ لفٹنگ ، ریسلنگ اور ووشو شامل ہیں۔ یہ گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگزو میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 20/09/2023 - 11:48:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :