کرکٹ ورلڈکپ،آسٹریلیا سب سے زیادہ فتوحات نام کرنے میں کامیاب

اتوار 15 فروری 2015 13:05

کرکٹ ورلڈکپ،آسٹریلیا سب سے زیادہ فتوحات نام کرنے میں کامیاب

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) ون ڈے ورلڈکپ تاریخ میں اب تک آسٹریلوی ٹیم سب سے زیادہ میچزکھیلنے اور سب سے زیادہ فتوحات اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی، ورلڈکپ تاریخ میں قومی ٹیم کی فتوحات کا تناسب اٹھاون فیصد رہا،انیس سو پچھتر سے دوہزارگیارہ تک کھیلے گئے دس ورلڈکپ میں دنیاکی انیس ٹیموں نے اپنا زوردکھایا،چارمرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے سب سے زیادہ چھہتر میچز کھیلے اورپچپن میچز میں فتح کے جھنڈ ے گاڑھے،کیوی ٹیم نے سترمیچزمیں سے چالیس جبکہ بھارت نے سرسٹھ میچزمیں سے انتالیس میں میدان مارا،انگلینڈ اور سری لنکا نے چھیاسٹھ چھیاسٹھ میچز میں بالترتیب انتالیس اور اکتیس میچزجیت رکھے ہیں،پاکستان نے میگا ایونٹس میں کل چونسٹھ میچز کھیلے،چھتیس میں فتح ملی ،،،چھبیس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ویسٹ انڈیز نے چونسٹھ میں اڑتیس، زمبابوے نے اکیاون میں دس، جنوبی افریقا نے سینتالیس میں تیس جبکہ کینیا نے انتیس میچز میں چھ مرتبہ کامیابی کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 15/02/2015 - 13:05:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :