سعودی عرب کا قومی دن‘ کرسٹیانو رونالڈو نے بھی روایتی لباس پہن لیا

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں النصر کلب کے شائقین اپنے پسندیدہ ستاروں کو قومی تہوار میں شریک دیکھ کر بہت خوش دکھائی دیئے

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 23 ستمبر 2023 14:58

سعودی عرب کا قومی دن‘ کرسٹیانو رونالڈو نے بھی روایتی لباس پہن لیا
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 ستمبر 2023ء ) سعودی عرب کے قومی دن پراسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربوں کا روایتی لباس پہن لیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر نے مملکت کے قومی دن کی مناسبت سے روایتی رقص، تلواروں اور ملبوسات کی ویڈیو جاری کی، جس میں سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو روایتی سعودی لباس پہنے سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

عرب نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ النصر کلب کے شائقین اپنے پسندیدہ ستاروں کو قومی تہوار میں شریک دیکھ کر بہت خوش ہیں، اس سلسلے میں کلب کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں کلب کی ماضی کی کامیابیوں اور تاریخ کی جھلک کو اس کے مستقبل کی بحالی کے ساتھ جوڑا گیا ہے، یہ ویڈیو نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ شروع ہوتی ہے جو کلب کے ہیڈ کوارٹر میں جاتے ہیں جہاں وہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو قومی دن کی تقریبات کے لیے تیار ہوتا دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

 
معلوم ہوا ہے کہ ڈھائی منٹ کے ویڈیو کلپ میں ونگر عبدالرحمان غریب اور کیپر نواف العقیدی کو جشن کے لیے ڈھول تیار کرتے دکھایا گیا، گول کیپر ولید عبداللہ کو اوٹاویو عربی کافی پیش کرتے دیکھے جا سکتے ہیں، سنہرے بالوں والے برازیلین اٹیکنگ مڈ فیلڈر ٹالیسکا کو ویڈیو میں ہیڈ کوچ لوئس کاسترو کے نئے سفید روایتی لباس کی پیمائش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ سینیگال کے اسٹار فٹبالر ساڈیو مانے اپنے کندھے پر تلوار رکھے ہوئے ہیں جن کے ارد گرد ڈھول کی تھاپ گونج رہی ہے، رونالڈو اس کلپ میں مرکزی کردار کے طور پر نظر آتے ہیں، وہ ٹیم کے کھلاڑیوں عبداللہ الخائیباری، مرسیلو بروزووک اور سلطان الغانم کے ساتھ اردھا رقص کرتے دکھائی دیئے۔
وقت اشاعت : 23/09/2023 - 14:58:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :