خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8188 میٹربلند چوٹی کو سرکرلیا

پیر 2 اکتوبر 2023 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2023ء) پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا وہ چین میں ماؤنٹ چو ایو کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔نائلہ کیانی نے 8188 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا، 8188 میٹر بلند ماؤنٹ چو ایو دنیا کی چھٹی بلند چوٹی ہے۔نائلہ کیانی 8 ہزار سے میٹر 10 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔

نائلہ کیانی اور کوہ پیما سرباز چو ایو سر کرنے والی ٹیم میں ساتھ شامل تھے۔

(جاری ہے)

نائلہ کیانی اس سے قبل ایوریسٹ، کے ٹی، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو اور براڈ پیک سر چکی ہیں۔پاکستانی خاتون نے نانگا پربت ، اناپورنا ، لوٹسے اور مناسلو کو بھی سر کیا ہے۔ادھر پاکستانی کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔سرباز خان نے یہ سنگ میل دنیا کی چھٹی بلند چوٹی چو ایو کو سر کرکے عبور کیا ۔چین میں واقع چو ایو کی اونچائی 8,188 میٹر ہے، سرباز نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے چو ایو کو سر کیا، قومی کوہ پیما 10 'ایٹ تھاوزنڈرز' کو بغیر آکسیجن سر کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
وقت اشاعت : 02/10/2023 - 22:18:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :