آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

بدھ 18 فروری 2015 11:59

آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

کینبرا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) گیارھویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل جمعرات کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گیارھویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں کل جمعرات کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں گروپ بی کی ٹیمیں یو اے ای اور زمبابوے نیلسن میں نبردآزما ہوں گی۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 18/02/2015 - 11:59:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :