حریف ٹیمو ں کو زیر کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم پرْعزم،

ناصر جمشید کی واپسی ،یاسر شاہ ، یا صہیب کو ڈراپ کیا جانے کا امکان

بدھ 18 فروری 2015 23:21

حریف ٹیمو ں کو زیر کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم پرْعزم،

کرائسٹ چرچ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء ) قومی ٹیم میں ناصر جمشید کی واپسی ،یاسر شاہ ، یا صہیب کو ڈراپ کیا جانے کا امکان ہے پاکستانی ٹیم اپنے ہونے والے آئندہ میچز کے لیے کرائسٹ چرچ میں پریکٹس کرتی دیکھا ئی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستانی ٹیم، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ساتھ ساتھ باقی حریف ٹیموں کو زیر کرنے کے لیے پْر عزم دیکھائی دے رہی ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف اوپنر ناصر جمشید کو کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ حارث سہیل کو آل راوٴنڈر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ بالنگ اور بیٹنگ دونوں کرسکے،پاکستانی کرکٹ انتظامیہ کے مطابق ٹیم ایڈیلیڈ کی ہار کو بھلا کر شائقین کی توقعات پر پورا اْترئے گی۔

وقت اشاعت : 18/02/2015 - 23:21:08