بنگلا دیش پریمیئر لیگ کی اجازت دینے کیلئے انتخاب عالم نے کمیشن مانگا، عمران نذیرکا الزام ، قوم کو معلوم ہونا چاہئے بورڈ میں کون کون غلط ہے،ڈائریکٹر ڈومیسٹک سے این او سی لینے کیلئے ان کے تلوے چاٹنے پڑتے ہیں، قومی کرکٹر کا انٹرویو ۔ تفصیلی خبر

اتوار 22 فروری 2015 21:04

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کی اجازت دینے کیلئے انتخاب عالم نے کمیشن مانگا، عمران نذیرکا الزام ، قوم کو معلوم ہونا چاہئے بورڈ میں کون کون غلط ہے،ڈائریکٹر ڈومیسٹک سے این او سی لینے کیلئے ان کے تلوے چاٹنے پڑتے ہیں، قومی کرکٹر کا انٹرویو ۔ تفصیلی خبر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22فروری۔2015ء) قومی کرکٹر عمران نذیر نے الزام عائد کیا کہ سابق چیئرمین پی سی بی انتخاب عالم نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے کمیشن مانگا تھا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا ہے کہ قوم کو معلوم ہونا چاہئے بورڈ میں کون کون غلط ہے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک سے این او سی لینے کیلئے ان کے تلوے چاٹنے پڑتے ہیں اگر کھلاڑی ان کیخلاف بات کرے تو یہ ان کو نقصان پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

اگر ایسا ہو گا تو پھر کرکٹ کا حال یہی ہونا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکڑ سرفراز نواز نے کہا کھلاڑیوں کو باہر جانے کیلئے بورڈ سے اجازت لینا ہوتی ہے عامر سہیل نے بھی انتخاب عالم کے بارے میں یہی کچھ بتایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا انتخاب عالم کی کمیشن مانگنے کی آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے۔ آزادانہ انکوائری میں آئی ایس آئی کے لوگ بھی ہونے چاہیں۔ سرفراز نواز نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی۔

وقت اشاعت : 22/02/2015 - 21:04:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :