گراہم گوچ کی انگلش ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید

پیر 23 فروری 2015 12:24

گراہم گوچ کی انگلش ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گراہم گوچ نے ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر کپتان ای ین مورگن پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک انٹرویو میں گراہم گوچ نے کہا کہ ٹیم میں جیت کی لگن اور فائٹنگ اسپرٹ نظر نہیں آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا سے 111 رنز اور نیوزی لینڈ سے 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گراہم گوچ نے کہا ٹیم کی شکست پر کوئی افسوس نہیں ہے لیکن جس طرح کی کارکردگی دکھا رہے ہیں وہ افسوس ناک ہے، آسٹریلیا کے خلاف آخری اوور میں بولنگ میں ناکام ہوئے اور اسی طرح بیٹنگ میں بھی بری طرح ناکام رہے اور شرم ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلش ٹیم ورلڈ کپ کے دونوں میچ ہار کر گروپ میں آخری نمبر پر موجود ہے۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 12:24:55