انٹر کلب سنوکر چیمپئن شپ طارق خان نے جیت لی

پیر 23 فروری 2015 19:01

انٹر کلب سنوکر چیمپئن شپ طارق خان نے جیت لی

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) انٹر کلب سنوکر چیمپئن شپ طارق خان نے جیت لی فائنل میں محمد کاشف کو 3-2 سے شکست مہمان خصوصی خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل و صدر سنوکر اینڈ بیلڈایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ذوالفقاربٹ نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سیکرٹری سنوکر ایسوسی ایشن عامر صابر ایڈوکیٹ ، ٹینس ایسوسی ایشن کے پی آر او ظہیر الدین بابر ، آرگنائزنگ سیکرٹری علاؤالدین ، سابق نیشنل کھلاڑی عالم خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

سنوکر کلب میں منعقدہ انٹر کلب سنوکر چیمپئن شپ میں 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس کے پہلے سیمی فائنل میں طارق خان نے حضرت خان کو 2-0 جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کاشف خان سجاد خان کو 2-1 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا ۔

(جاری ہے)

فائنل میں طارق نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاشف کو 50-34,25-7,19-39,23-47 اور65-21 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں کیش اور ٹرافیاں تقسیم کئے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقاربٹ نے کہا کہ صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن صوبے میں سنوکر کے فروغ کیلئے اپنی مددآپ کے تحت ٹورنامنٹ منعقد کرارہی ہے انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ صدور اور سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر ڈسٹرکٹ میں پہلے انٹر کلبز ٹورنامنٹ منعقد کرائیں ،انہوں نے کہا کہ اس وقت پشاور میں 27جبکہ صوبے میں 67 رجسٹرڈ کلب ہیں جن میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان انڈر15 کیلئے خیبرپختونخوا کے چار کھلاڑی شرکت کررہے ہیں اور امید ہے کہ یہ ٹائٹل خیبرپختونخوا کے کھلاڑی ضروری اپنے نام کرینگے ۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 19:01:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :