- Home
- Sports
- News
- تیسری لسبیلہ نیشنل بنک انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ میں پاک بلوچ نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ..
تیسری لسبیلہ نیشنل بنک انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ میں پاک بلوچ نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا
منگل 24 فروری 2015 17:01
کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) ڈسٹرکٹ لسبیلہ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے جام غلام قادر فٹ بال اسٹیڈیم لسبیلہ پر جاری تیسری لسبیلہ نیشنل بنک انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ کے آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں حب کی معروف ٹیم پاک بلوچ نے ایک کانٹے دار اور دلچسپ مقابلے کے بعد چمپئن شپ کی مضبوط ٹیم حب شاہین کو سڈن ڈیتھ پر 7-6سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کھیل کے دوسرے منٹ میں پاک بلوچ کے لقمان نے مخالف گول کیپر سعد اللہ کو چکما دیکر خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-0سے برتری دلادی لیکن کھیل کے 15ویں منٹ میں مخالف ٹیم کے نیشنل کھلاڑی نثار احمد نے گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا پاک بلوچ نے حب شاہین کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن گیند گول پوسٹ میں داخل نہ ہوسکی سڈن ڈیتھ پر پاک بلوچ نے کامیابی حاصل کرکے شائقین فٹ بال سے بھر پورداد وصول کی کھیلے گئے میچ کو نیشنل ریفری جبار دھوار ،نذیر انجم ،کریم بخش اور نبی وارث نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر اسلم ساگر اور محمد شاہد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرمدارس والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں شروع ہوگیا
-
خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ
-
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
-
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ‘لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی کامیابی
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان