پہلی گیند پرایل بی ڈبلیوکی اپیل پر خوفزدہ ہوگیا تھا، کرس گیل

بدھ 25 فروری 2015 10:35

پہلی گیند پرایل بی ڈبلیوکی اپیل پر خوفزدہ ہوگیا تھا، کرس گیل

کینبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25۔فروری 2015ء )ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے تسلیم کیا ہے کہ پہلی گیند پر کی گئی ایل بی ڈبلیو اپیل پر وہ خوفزدہ ہو گئے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ مجھ پر رنز بنانے کیلیے کافی دباؤ تھا اور کوئی بھی اس طرح پہلی گیند پر آؤٹ نہیں ہونا چاہتا، مجھے ٹویٹر اور موبائل پر بڑی اننگز کیلیے شائقین کے بہت زیادہ پیغامات مل رہے تھے۔

اننگز کے دوران مجھے کریمپس پڑنے لگے اور میں تھوڑی تھکن بھی محسوس کرنے لگا تھا۔

(جاری ہے)

گیل نے کہا کہ میں نے اس طرح کا دباؤ پہلے کبھی بھی محسوس نہیں کیا لیکن آخر میں میں کچھ ایسا کرنے میں کامیاب رہا جس کے بارے میں اب بات ہوگی۔ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ آپ کس صورتحال سے گزررہے ہیں، میں انجریز سے دوچار رہا جبکہ اب میری عمر بھی نوجوان لڑکوں جیسی نہیں رہی مگر آخر کار فارم میں آنے پر کافی خوش ہوں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں گرس گیل نے زمبابوے کے خلاف ورلڈ کپ کی پہلی اور تیز ترین ڈبل سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پہلی گیند پرایل بی ڈبلیوکی اپیل پر خوفزدہ ہوگیا تھا، کرس گیل
وقت اشاعت : 25/02/2015 - 10:35:23