سینئرز کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا تجربہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے،یاسر عرفات

بدھ 25 فروری 2015 20:36

سینئرز کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا تجربہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے،یاسر عرفات

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈرر یاسر عرفات نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے اسلئے سینئرز کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا تجربہ ٹیم کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ماضی میں یونس خان نے انٹرنیشنل سطح پر تینوں فارمیٹس میں بھرپور کھیل پیش کیا ہے، حالیہ ناقص کارکردگی کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہونا چاہیے کہ انہیں ڈراپ کر کے ان کی حوصلہ شکنی کی جائے، ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے اسلئے سینئرز کھلاڑیوں کو کھیلانا چاہیے کیونکہ وہ اس کے حقدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سینئرز کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنا ٹیم کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے اسلئے مینجمنٹ کو چاہیے کہ وہ ان پر اعتماد کرے اور مجھے یقین ہے کہ ایک لمبی اننگز سے ان کا کھویا ہوا اعتماد بحال ہو جائے گا اور وہ اگلے میچوں میں عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اسپیلسٹ وکٹ کیپر ہیں انہیں اگلے میچوں میں موقع دینا چاہیے، امید ہے کہ وہ بہتر پرفارم کریں گے۔

وقت اشاعت : 25/02/2015 - 20:36:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :