ورلڈ کپ، بھارت کا نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 411 رنز کا ہدف

شریاس ائیر اور کے ایل راہول کی سنچریاں، روہت شرما، کوہلی اور شبمان گل کی نصف سنچریاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 نومبر 2023 17:17

ورلڈ کپ، بھارت کا نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 411 رنز کا ہدف
بنگلورو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 نومبر 2023ء ) ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 411 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنرز ٹیم کو 100 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم شبمن گل 51 جبکہ کپتان روہت شرما 61 جبکہ ویرات کوہلی 50 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت نےمقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 410 رنز بنائے، شریاس آئیر128 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔

کے ایل راہول نے 102 رنزکی اننگز کھیلی، نیدرلینڈز کی جانب سے وین ڈیر مروے، باس ڈی لیڈز اور پال وین میکرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کر تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آخری میچ میں کامیابی کے ساتھ ٹورنامنت میں سفر اختتام پذیر کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں نے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ بھارت کا اسکواڈ کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج پر مشتمل ہے جب کہ نیدرلینڈز کا اسکواڈ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 12/11/2023 - 17:17:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :