سری لنکا نے لوہیرو تھرمانے اور کمار سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

اتوار 1 مارچ 2015 15:51

سری لنکا نے لوہیرو تھرمانے اور کمار سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ولنگٹن(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے لوہیرو تھرمانے اور کمار سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنائے  سری لنکا نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 42.2اورز میں بآسانی حاصل کرلیا  تھرمانے اور کمار سنگا کارا نے 212رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کر دار کیا  انگلینڈ کی جانب سے واحد وکٹ معین علی نے حاصل کی اور کوئی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا کمار سنگاکارا کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا نے ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 47.2 اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے لاہیرو تھرمانے اور کمارسنگاکارا نے دوسری وکٹ پر 212 رنزکی شراکت قائم کی اور دونوں بلے باز ناٹ آوٴٹ رہے، تھرمانے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 139 اور سنگاکارا نے صرف 86 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے  تلکرانے دلشان 44 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے واحد وکٹ معین علی نے حاصل کی اور کوئی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا اس سے قبل انگلینڈ نے جوئے روٹ کی شاندار بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 310 رنز کا ہدف دیا، انگلش اوپنرز نے 62 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور انگلینڈ کو پہلا نقصان معین علی کی صورت میں ہوا جو 15 رنز بنا سکے جس کے بعد گیرے بیلنس 6 اور این بیل 49 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

کپتان این مورگن 27  جیمز ٹیلر 25 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے  جوز بٹلر نے 39 رنز کی اننگ کھیلی۔ ایک طرف وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم دوسری جانب جوئے روٹ سری لنکن بولز کے سامنے ڈٹے رہے اور 121 رنز بنا کر رنگنا ہیراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآوٴٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے لاستھ ملنگا، دلشان، ہیراتھ، تشارا پریرا، سرنگا لکمل اور اینجلو میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کمار سنگاکارا کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 01/03/2015 - 15:51:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :