ورلڈ کپ میں شکست، روہت شرما اور ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز ہوگیا

آئی پی ایل میں دونوں پلئیرز ایک ٹیم کیلئے کھیلتے نظر آئیں گے تاہم کپتان کون ہوگا، فیصلہ باقی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 26 نومبر 2023 14:58

ورلڈ کپ میں شکست، روہت شرما اور ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز ہوگیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 نومبر 2023ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور نوجوان آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز ہوگیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 5 بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کی قیادت بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس ہے تاہم گجرات ٹائٹنز کو گزشتہ 2 ایڈیشنز میں 2 بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچانے والے ہاردک پانڈیا کو فرنچائز کی کپتانی دینے کی باز گشت سنائی دینے لگی ہے۔

گزشتہ دنوں ہاردک پانڈیا کی ممبئی کی ٹیم میں واپسی کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024ء کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوسکتا ہے کہ فرنچائز ٹیم کی قیادت روہت کے بجائے پانڈیا کے سپرد کردے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ میں 92 ہزار تماشائیوں کے سامنے ورلڈ کپ فائنل کی شکست کے بعد روہت شرما کی کپتانی خطرے میں ہے۔

واضح رہے کہ پانڈیا نے مسلسل دو سال اپنی شاندار کپتانی کے ذریعے گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کو دو بار فائنل میں پہنچایا ہے جس میں ایک بار ٹرافی اپنے نام کی جب کہ گزشتہ سال فائنل میں انہیں چنائی سپر کنگز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔                                                                                                      
وقت اشاعت : 26/11/2023 - 14:58:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :